کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں ہونے والے کامیاب شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال پر عوام اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے 2 ستمبر کو شاہوانی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے المناک سانحے کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے حکومت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ صوبے کے عوام اپنے قومی حقوق اور جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام، جماعت اسلامی، وحدت المسلمین، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی، پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، طلبہ تنظیموں، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس، ٹرانسپورٹرز، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، رکشہ یونین سمیت تمام سیاسی و سماجی قوتوں اور غیرتمند عوام کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے احتجاجی کال کو کامیاب بنایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھی بلوچستان کے عوام سیاسی قوتوں کے فیصلوں میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
صوبے کے عوام اپنے قومی حقوق اور جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے،سرداراختر جان مینگل

ٹیگز:
اختر جان مینگل
