کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے بلوچستان نے جیوانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران سمندری راستے سے غیرقانونی طور پرایران جانے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں سمیت56افراد کو گرفتا کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے بلوچستان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران سمندری راستے سے غیرقانونی طور پرایران جانے کی کوشش کرنے والے 2افغان شہریوں سمیت56افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 16 کا تعلق منڈی بہاؤ الدین، 13 کا گوجرانوالہ سے، 8 کاگجرات،2 کا شیخوپورہ، 5 کا مظفر گڑھ، 3 کا بہاولپور،2 باجوڑ اور 5 سرگودھا, کراچی، سانگھڑ، حافظ آباد اور خانیوال سے تعلق رکھتے ہیں گرفتار ہونے والے افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ سمندری راستے سے ایران اور ایران سے دیگر ممالک جاناچاہتے تھے۔ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
ایف آئی اے بلوچستان نے غیرقانونی طور پرایران جانے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں سمیت56افراد کو گرفتا کرلیا

ٹیگز:
ایف آئی اے
