لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید، صدر عظمی عمران ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عطیہ نثار،عائشہ سید،عفت سجاد،ڈپٹی سیکریٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کھلی جارحیت اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےـدوحہ (قطر ) میں مذاکرات کے لیے بلائ گئے حماس قیادت پر صہیونی دھشت گردی کے خلاف اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پرکل یوم احتجاج میں خواتین بھرپور حصہ لیں – ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔لیکن مسلم دنیا خاموش ہے انہوں نے کہا اسرائیلی کاروائیوں پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے اور ان کی اسی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل اسلامی ممالک کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ ، ایران کے بعد اب قطر پر حملہ آور ہوا ،، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک حالات کی سنگینی کو بجانب لیں اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں ورنہ اسرائیل کی جارحیت سے کوئ مسلمان ملک بچ نہیں پائے گا۔
دوحہ میں حماس قیادت پر صہیونی حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
حمیرا طارق
