کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 20ستمبر کو منعقد ہوگا، ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ اور اسلام آباد میں مراکز بنائے گئے ہیں موبائل فون اور الیکڑونک آلات لانے ممنوع قرار دیا گیا۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل کالج اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے وائس چانسلر ڈاکٹرپروفیسر شبیر لہڑی نے بتایا کہ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 20ستمبر اتوار کو منعقد ہوگا،، بلوچستان کے امیدواروں کیلئے کوئٹہ اور اسلام ابادمیں دو مرکز بنائے گئے ہیں جس میں بیک وقت ٹیسٹ ہوگا، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں بنائے گئے مرکز میں 9200امیدار اور اسلام اباد میں 721امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔ڈاکٹرپروفیسر شبیر لہڑی نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے امیدواروں کو صبح اٹھ بجے تک سنٹرز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ صبح دس بجے شروع ہوگا موبائل فون اور الیکڑونک آلات سنٹرز میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 20ستمبر کو منعقد ہوگا

ٹیگز:
میڈیکل کالجز
