کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا فورم نے سینئر صحافی اور یو این اے کے بیورو چیف نصیر احمد کاکڑ پر مبینہ تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اپنے بیان میں بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا فورم کی قیادت نے کہا کہ صحافی نصیر احمد کاکڑ کو ایک گھریلو تنازعے کے حل کے لیے باری کاکڑ نامی شخص نے دیگر افراد کے ہمراہ بلایا، جہاں مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں بیان میں کہا گیا کہ کسی تنازعے کے حل کے نام پر صحافی کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنانا قانون اور معاشرتی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے، صحافیوں کو دھمکانا اور تشدد کا نشانہ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتابلوچستان ڈیجیٹل میڈیا فورم نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے
سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر مبینہ تشدد پر بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا فورم کا سخت ردعمل

ٹیگز:
سینئر صحافی نصیر احمد
