کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل (9 ستمبر) کو قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اس اقدام کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کروانے اور حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نہایت مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔انتونیو گوتریس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تمام فریقین کو مستقل جنگ بندی کے قیام کی طرف بڑھنا چاہیے، نہ کہ اِسے تباہی کے راستے پر لے جائیں۔
اقوام متحدہ کی قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، کارروائی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کیخلاف ورزی قرار

ٹیگز:
اقوام متحدہ
