بیکڑ ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تنگوانی سے شامول براستہ کونال ڈیم پھلاوغ تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ منصوبے پر تقریباً 150 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کو منصوبے کی تفصیلات اور تعمیراتی امور سے متعلق جامع بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مقامی آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، زرعی اجناس کی بروقت ترسیل اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا حقیقی انحصار بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری پر ہے۔ اسی مقصد کے لیے حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے۔ شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں وسائل کے درست استعمال کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز کو ریلیف ملے گا بلکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
سڑکوں کی تعمیر و بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ` میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز
