خضدار (ڈیلی گرین گوادر)تعلیم ہی سے دیگر ترقی پذیر ممالک اور قوموں کا مقابلہ ممکن ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے آج ہماری پسماندگی کا اصل وجہ تعلیم سے دوری ہے کرخ تعلیم کے میدان میں ہمیشہ نمایاں رہا ہے اسی علاقہ سے تعلیمی سہولیات نے ہونے کے باوجود یہاں کے اساتزہ کرام اور طلبہ کی ہمت اور محنت سے طلبہ ہر سال پوزیشن لے کر ملک کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں پہنچ جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سے علاقہ کا نام روشن کرتے ہیں کرخ پبلک لائبریری کے لیے پانچ سو سے زیادہ کتابیں عطیہ کرنا ایک اچھی بات ہے اس سے طلبہ اور نوجوانوں کے معلومات میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کرخ منظور احمد اخوند رئیس عبدالصمد اخوند صدام رند جاوید احمد دیگر نے کرخ پبلک لائبریری میں کٹابیں فراھم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوہے کہا انہوں نے کہا کہ خضدار کے طالب علم اور سماجی ر?نما جاوید احمد اور آفتاب احمد کی طرف سے کرخ پبلک لائبریری کے کتابیں عطیہ کرنا ان کا تعلیم دوستی کا ثبوت ہے معلوماتی اور تاریخی کتابیں لائریری میں موجود ہونے سے یہاں کے طلبہ کی علم اور معلومات میں اضافہ ہو گا کرخ کے طالب علم اور عوام جاوید احمد آفتاب احمد اور دوسرے دوستوں کا کرخ لائیبریری کے لیے کتابیں فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا
تعلیم ہی سے دیگر ترقی پذیر ممالک اور قوموں کا مقابلہ ممکن ہے ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کرخ منظور احمد

ٹیگز:
ڈپٹی ایجوکیشن کرخ
