کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے خلاف بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال پولیس کریک ڈان، فائرنگ، شیلنگ اور پتھرا، درجنوں رہنما و کارکن گرفتار قومی شاہراہیں بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، ہزاروں مسافر شدید مشکلات میں مبتلاہوگئے رکشہ ڈرائیور کا احتجاج،سیاست یا ہڑتال سے میرا کوئی تعلق نہیں، میرا روزگار نہ چھینوبزگر کمیٹی و جے یو آئی رہنماوں نے گرفتار سیاسی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لیے خود گرفتاری پیش کر دی بلوچستان بھر میں انٹرنیت سروس اچانک بند ہوگئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ،خضدارچاغی،واشک،آواران،لسبیلہ،مکران، بارکھان،موسی خیل،لورالائی، زیارت،ہرنائی،دکی،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،پنجگور،کیچ،تربت،گوادر،قلات،مستونگ،خاران،سبی،جعفرآباد،نصیرآباد،جھل مگسی،صحبت پور،حب،پشین،قلعہ عبداللہ،ژوب،چمن،قلعہ سیف اللہ،شیرانی،ڈیرہ مرادجمالی،اوتھل،لسبیلہ،ڈھاڈر،کچلاک،یارو،تفتان،کولپور، اورماڑہ، سنجاوی سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ کے خلاف بلوچستان بھر میں ا ٓل پارٹیز اتحاد کی اپیل پر پیر کے روز مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی صوبے کے تمام اضلاع میں کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں جبکہ قومی شاہراہیں بلاک ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے بلوچستان بھر میں انٹرنیت سروس اچانک بند ہوگئی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مبینہ کارکن نے جناح روڈ پر احتجاج کے دوران ایک غریب رکشہ ڈرائیور کے رکشے کا شیشہ توڑ دیا، جس پر ڈرائیور زار و قطار روتا رہا۔رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ میرا سیاست یا ہڑتال سے کوئی واسطہ نہیں، میں تو بچوں کے لیے روزی کمانے نکلا تھا، یہ رکشہ میرا واحد ذریعہ معاش ہے، شیشہ ٹوٹنے سے میرا کام بند ہوگیا ہے۔ اس نے غم اور لاچاری کے عالم میں کہا کہ اللہ ان مظاہرین کے بچوں کو سلامت رکھے مگر غریب کا چولہا بند نہ کریں۔شہریوں اور دکانداروں نے اس حرکت کو غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر اس کی آڑ میں مزدور طبقے کو نشانہ بنانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور حکومت متاثرہ رکشہ ڈرائیور سمیت دیگر متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ ان کا روزگار بحال ہوسکے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ژوب میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال پر شٹر ڈان ہڑتال کی گئی اور قومی شاہراہیں بند رہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک کی روانی معطل کر دی
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے خلاف بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال

ٹیگز:
سانحہ شاہوانی
