کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ میں تفتیش کے لیے حراست میں لیے گئے شخص خدائے رحیم ساکن کلی اسماعیل کی دورانِ حراست موت ہو گئی۔ مرحوم کی شناخت کلی اسماعیل کے رہائشی خدائے رحیم ولد فقیر محمد لانگو کے طور پر ہوئی ہے۔ورثا کی طرف سے سابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو سول اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے مجسٹریٹ کے ساتھ مذاکرات کیے گزشتہ شب خدائے رحیم کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیریس کرائم ونگ میں حراست کے دوران قیدی خدائے رحیم لانگو کی موت واقع

ٹیگز:
رحیم لانگو
