امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کواڈ اجلاس کے لیے رواں برس بھارت کا دورہ کرنا تھا۔اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے 3 دہائی پرانے بھارت امریکا رومانس کو ختم کر دیا۔تقریباً تین دہائیوں تک دونوں جماعتوں کے امریکی صدور نے نئی دہلی کو ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر دیکھا اور بڑے مقاصد کی خاطر اختلافات کو نظر انداز کرتے رہے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تجارتی یلغار سے اچانک اس روش کو بدل دیا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی کا دورۂ چین امریکا بھارت تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا موقع ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نےبھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

