کوئٹہ:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان حکومت کی جانب سے نامزد کردہ محفوظ علی خان کو 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں بطور نان-ایکز آفیشیو ممبر شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری پہلے دی گئی نامزدگی کو خودبخود منسوخ کرتی ہے، جس کا اعلامیہ صدر کے سیکرٹریٹ سے جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ صدر مملکت نے 22 اگست 2025 کو 9 رکنی 11ویں این ایف سی کی تشکیل دی تھی، جس کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مقرر کیا گیا تھا۔ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ ایکز آفیشیو ممبران جبکہ ہر صوبے کی جانب سے ایک ماہر غیر سرکاری رکن بھی شامل کیا گیا ہے۔این ایف سی کا مقصد آئین پاکستان کے آرٹیکل 160 کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم، گرانٹس ان ایڈ، قرضوں کے اختیارات اور مشترکہ ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہے۔ اس کمیشن کا پہلا اجلاس 29 اگست کو شیڈول کیا گیا تھا تاہم حالیہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث اسے مخر کر دیا گیا۔
صدر مملکت نے 11ویں این ایف سی میں بلوچستان کے نامزد نان-ایکز آفیشیو ممبر کی منظوری دیدی

