اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سالار کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی،بلوچستان سے وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر ظہور آغا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم خان کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عزیز کاکڑ، کوارڈیں ینٹر ڈور ٹو ڈور غفار کاکڑ، نوابزادہ امین جوگیزئی، ژوب ڈویژن صدر نور کاکڑ، سردار زین خلجی، حاجی گل خان اچکزئی،روح اللہ آغا، ضلع کوئٹہ کے عنایت اللہ کاکڑ، نظر زدران، عبدالہادی، شفیع اللہ، سجاد خان، کامیار خان، سمیت دیگر شامل تھے۔سالار کاکڑ نے اپنی اور بلوچستان کی جانب سے ملاقات میں مبارکباد دی اور دعا کی کہ خان نے جو اعتبار کیا اور زمہ داری بخشی اللہ ہم سب کو اس پہ عملدرآمد کی توفیق دے ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ڈسکس ہوئے اور چیرمین کو چار پوائنٹ پیش کیے جس میں سیاسی منظر نامے میں بلوچستان کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا اوربلوچستان کے مسائل پر مرکز کی جانب سے توجہ دینے کی درخواست کی گئی،دوسری جانب بلوچستان کے لیے مین اسٹریم میڈیا پر جگہ کی درخواست کی گئی،پارٹی فیصلوں میں بلوچستان کی شرکت کی درخواست کی گئی جس پر چیئرمین نے تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا تمام معاملات سپریم لیڈر عمران خان کے ساتھ شیر کرنگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے پی ٹی آئی بلوچستان کے وفد کی سالار کاکڑ کی قیادت میں ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
