اسلام آباد :اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیناہوگی ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی واپسی کی بالواسطہ تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہدف اب بڑا ہوگیا ہےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے یا نہ لینے پر مشاورت جاری ہے اپوزیشن نے حکومت کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن آج عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست جمع کرائےگی ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اعتراض ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے عجلت میں کی گئی قانون سازی پر تھا، آج اسپیکر نے اُس قانون سازی پردوبارہ غور کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکیلیے ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک واپس لیناہوگی ،مریم اورنگزیب

ٹیگز:
مریم اورنگزیب
