کوئٹہ:بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مختلف حادثات اور سیلابی صورتحال کے باعث 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔اتھارٹی کے مطابق مسلسل بارشوں سے کئی علاقوں میں مکانات، سڑکیں اور کھڑی فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 24افراد جاں بحق

