کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامریڈ یونس زہری اور ان کے پینل کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، جدوجہد اور مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بھی سرکاری ملازمین کے حقوق کی پاسداری اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے تحت پانچ ہزار افراد کو روزگار کی فراہمی اس عزم کی ایک نمایاں مثال ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کامریڈ یونس زہری اور ان کی ٹیم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ملازمین کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
سول سیکرٹریٹ کے انتخابات میں شاہین پینل کی کامیابی ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

