خضدار(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے یتیم لڑکی صغری کے اغوا میں ملوث ملزمان اسامہ خدراڑی، عزیز اور شاہجہان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان نے لڑکی کو گھر کے قریب سے گاڑی میں اغوا کرکے چھے گھنٹے تک اپنے پاس رکھا تھا۔ متاثرہ لڑکی صغری بی بی نے پریس کانفرنس میں اسامہ خدراڑی سمیت دیگر پر اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ لیویز فورس نے کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں انہیں عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
خضدار، لیویز فورس کی کارروائی، صغری کے اغوا میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ٹیگز:
خضدار
