سرگودھا (ڈیلی گرین گوادر) سرگودھا میں معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی کی ٹانگ کاٹ کر فرار ہونے والے شوہر کو صدر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی 22 سالہ اقرا بی بی کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی کو باندھا اور گوشت کاٹنے والے چھُری سے اُس کی ٹانگ کاٹ دی اور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرگودھا کے علاقے چک 75 ساؤتھ کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتا رہا، سرچ آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر اُسے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اور اُس کے مفرور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سرگودھا میں معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ لی

ٹیگز:
سرگودھا
