کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں ایک افسوسناک واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بی بی عارفہ دختر عین الدین نے تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سگے بھائی حضرت علی نے 17 اگست کو اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو قتل کردیا جائے گا۔مدعیہ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی بارہا زبردستی بدفعلی کرتا رہا اور چاقو کے زور پر اسے خاموش رہنے پر مجبور کرتا رہا۔ ڈر کے باعث وہ معاملہ گھر والوں کو نہیں بتا سکی۔ تاہم اب ہمت کرکے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 376 اور 506 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کرلیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حضرت علی کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اعلی حکام کو بھی مقدمے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
کوئٹہ، انڈسٹریل ایریا میں خاتون کی شکایت پر بھائی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج

ٹیگز:
کوئٹہ
