اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین برطرف کیے گئے، 56 اہلکار گرفتار کیے جاچکے، اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔ وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس میں ایواب بالا کو آگاہ کیا گیا ہے گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے، اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین برطرف کیے گئے۔وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال یونان کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی اموات کے بعد غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں سہولت کاری کرنے پر 41 ایف آئی اے اہلکار برطرف کیے گئے تھے۔
انسانی اسمگلرز کیساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال میں ایف آئی اے کے 51 ملازمین برطرف

ٹیگز:
انسانی اسمگلرز
