کوئٹہ:بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اگست سے 31 اگست تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ماسک یا رومال کے ذریعے چہرہ چھپانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہر قسم کے اجتماعات اور 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر کھڑے ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144نافذ

