کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سٹیورٹ روڈ پر عمارت گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سٹیورٹ روڈ پر عمارت گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت اورسول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کیں جائیں تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں امدادی سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
وزیراعلی بلوچستان کی سٹیورٹ روڈ پرعمارت گرنے کے واقعہ پر افسوس پی ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت

ٹیگز:
وزیراعلی بلوچستان
