پشاور (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں زخمیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں 35 اور مانسہرہ میں 23 افراد جاں بحق ہوئے، باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15 اور لوئردیر میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی

ٹیگز:
سیلاب
