کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل ہے اور ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی۔ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ نے ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس میں ہدایت کی کہ رات کے وقت پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے اور صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت عوامی ٹرانسپورٹ چلنے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔یہ پابندی قومی شاہراہوں سمیت صوبے کے تمام شہروں اور اضلاع میں نافذ ہوگی تاکہ عوام اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
بلوچستان میں شام 5بجے سے صبح 5بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائدکردی

ٹیگز:
بلوچستان
