کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب سے خطاب معظم جاہ انصاری نے دیانت، خلوص اور دلیری سے بلوچستان پولیس کی قیادت کی بلوچستان کے بیٹے نے نہ صرف اپنی بلکہ صوبے کے عوام کی عزت میں اضافہ کیا دہشت گردی کے سخت ترین دور میں بھی معظم انصاری نے قیادت کا اعلیٰ مظاہرہ کیا انصاری صاحب کو آئی جی بنانے کا فیصلہ اعتماد اور تجربے کی بنیاد پر کیابلوچستان پولیس میں دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے میرے اور آئی جی کے درمیان گزشتہ 9 ماہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا نمونہ رہے سی ٹی ڈی، اے ٹی ایف، ٹریفک، سی آئی اے سمیت تمام یونٹس نے مثالی کارکردگی دکھائی جب نیت صاف ہو تو وسائل یا طاقتور دشمن بھی رکاوٹ نہیں بنتے یہ صرف ایک ریٹائرمنٹ نہیں بلکہ فخر کے ورثے کی منتقلی ہے
معظم جاہ انصاری نے دلیری سے بلوچستان پولیس کی قیادت کی : میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
