کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ چمن شاہراہ پر بلیلی کے مقام پر کلکٹر کسٹم کے خلاف سینکڑوں گاڑی مالکان اور ڈرائیورز نے احتجاج کیا، مظاہرین نے گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گاڑی میں صرف دو اضافی ٹائروں کی موجودگی پر پوری گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے، جبکہ نئے ٹائرز لگانے پر کسٹم حکام ضبطی کر لیتے ہیں۔ دوسری جانب اگر پرانے ٹائرز لگائے جائیں تو ٹریفک پولیس چالان کر دیتی ہے۔احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا کہ کلکٹر کسٹم کے رویے اور غیر منصفانہ کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں ٹرک سڑک پر کھڑے کر کے انہوں نے علامتی احتجاج شروع کر دیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ چمن شاہراہ پر کلکٹر کسٹم کے خلاف شدید احتجاج، سینکڑوں گاڑیاں سڑک پر کھڑی

ٹیگز:
کوئٹہ
