ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد معمول کے مطابق علاقے سے گزر رہے تھے کہ زیر زمین نصب بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دھماکے کو ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بارودی سرنگوں سے علاقے کو پاک کیا جائے۔
ڈیرہ بگٹی کے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
