جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کی سب تحصیل میرپور کی یونین کونسل خدا آباد کے علاقے گوٹھ امیروں کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی، تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے محرکات معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام کے مطابق علاقے میں مزید تفتیش کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے، اور قریبی بستیوں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ مقتول کی شناخت اور واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
جھل مگسی کے علاقے گوٹھ امیروں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
جھل مگسی
