کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یومِ آزادی 14 اگست کی آمد پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے تمام علاقوں میں پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام علاقوں میں سخت چیکنگ جاری ہے۔ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ سرکاری دفاتر، اہم عمارتوں، عوامی مقامات اور بازاروں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔جن علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان میں سریاب، اسپنی روڈ، جناح روڈ، قندھاری بازار، لیاقت بازار، میکانگی روڈ، سبزل روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاون، کچلاک، نواں کلی، بروری، نچاری، سریاب مل، مشرقی بائی پاس، مغربی بائی پاس، نواں کلی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاون، شالدرہ، وحدت کالونی، کلی اسماعیل، کلی شابو، کلی قمبرانی، کلی بہادر خان، کلی ترخہ، کلی مبارک، خروٹ آباد، ہنہ اورک، مارگٹ، اور دیگر علاقے شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو ہر علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی تیار حالت میں موجود ہیں۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔ سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور 14 اگست کو کوئٹہ میں پرامن ماحول یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

ٹیگز:
یومِ آزادی
