کراچی (ڈیلی گرین گواد ر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ کبھی لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا۔شبر زیدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی معیشت، حکومت اور پی ٹی آئی کے حوالے سے مختلف باتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو بیویوں کے چناؤ میں غلطی کی۔ ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا شخص لیڈر نہیں ہو سکتا اور میں اس بات پر بالکل کلیئر ہوں، ایسے آدمی کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کبھی فیڈ بیک نہیں دیا لیکن اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار ضرور کیا تھا۔ جو آدمی یہ کام کر سکتا ہے اس سے دور رہنا بہتر ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ عمران خان کے ساتھ اختلاف ہے۔ اور جو ایسے فیصلے لیتا ہے وہ خطرناک بھی ہوتا ہے۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ عمران خان بے وقوف، بدتمیز، گدھا اور پاگل ہو سکتا ہے لیکن کرپٹ نہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کو مروایا ہے وہ قاتل نہیں ہے لیکن دوسرے لوگوں پر الزامات ہیں۔
ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی

ٹیگز:
ریحام خان
