مستونگ:کلی ٹنڈلان، حکیم شیخ حاجی عبدالباقی گلی کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق فریقین آپس میں رشتہ دار تھے اور بنیادی طور پر سندھ کے رہائشی ہیں، تاہم کچھ عرصے سے مستونگ میں رہائش پذیر تھے۔واقعے میں دونوں فریقین سے ایک ایک شخص جان بحق ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کی وجوہات ذاتی تنازع ہو سکتی ہیں، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری اور حقائق سامنے لانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ، دو افراد جاں بحق

