بولان:بولان کے علاقے مچھ میں دربار ہوٹل کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں نوید سمالانی نامی شخص موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا، جہاں ایم ایس سول ہسپتال مچھ نے مقتول کی شناخت نوید سمالانی کے طور پر کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
مچھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

