کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین ڈمبولی میں ہونے والے دھماکے کے باعث تقریبا چھ گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی، تاہم سکیورٹی کلئیرنس نہ ہونے کے باعث اسے سبی میں روک دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سبی سے کوئٹہ تک کرایہ واپس لے سکتے ہیں، جبکہ جمعہ کی صبح ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ریلوے حکام نے جمعہ کو کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق چمن ٹرین کے ڈبے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی سے کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
سکیورٹی خدشات ٗ جعفر ایکسپریس کو سبی سے آگے نہیں جاسکا

ٹیگز:
جعفر ایکسپریس
