چمن ((یو این اے )چمن لیویز فورس نے سنزلہ کاریز کے علاقے لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکو عبدالصمد، حمداللہ اور منیر احمد کو گرفتار کر لیا۔دفعدار محمود اور دفعدار تاج محمد نے بائی پاس لیویز اور روغانی لیویز فورس کے ہمراہ لنک روڈ پر چھاپہ مارا، جہاں تین افراد ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے لنک روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں کی متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
چمن، لنک روڈ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، تین ڈاکو گرفتار

