سنجیدی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیگاری میں مرد اور عورت کو بہیمانہ قتل کے واقعہ کا مقدمہ درج کوئٹہ پولیس نے ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ زیر دفعہ 302ت پ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ جب کہ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم بشیر احمد اور ساتکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ساتکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں، ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچا، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحی سے تین روز قبل کا ہے، واقعہ میں بانو بی بی اور احسان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔تمام افراد مرد اور خاتون کو قتل کرنے سے قبل سردار شیر باز خان کے پاس لیکر گئے، مدعی مقدمہ نے کہا کہ واقعہ کے دوران ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیو کے ذریعے اپ لوڈ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔فائرنگ کرنے والوں میں شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان شامل ہیں، سردار شیر باز خان نے فیصلہ سنایا خاتون اور مرد کار و کاری کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں قتل کردیا جائے۔ اس معاملے میں جان محمد،بشیر احمد،دیگر 15نامعلوم افراد بھی شامل ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا۔کوئٹہ پولیس نے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔
سنجیدی قتل واقعہ20 افراد گرفتار ٗ کیس سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے

ٹیگز:
سنجیدی
