مٹھڑی (ڈیلی گرین گوادر) مٹھڑی بالاناڑی ضلع کچھی کے معروف زمیندار و سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اقبال رئیسانی نے واپڈا کی جانب سے ٹیوب ویلوں پر سولرائزیش کا عمل شروع ہونے سے قبل زمینداروں کے ٹیوب ویلز کے کنکشنز منقطع کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہمیں کہا گیا تھا کہ سولر سسٹم کے پیسے ٹرانسفر کرکے پھر واپڈا اپنے تنصیبات لے جائے گا۔ لیکن ہمارا ضلع کچھی میں حقیقت اس کے برعکس نکلا، انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خریف کا سیزن شروع ہوچکا ہے جس کے باعث فصلوں کے لیے پانی کی وافر مقدار میں ضرورت ہے اور عین اس وقت واپڈا کی جانب سے ٹیوب ویلوں کو سولرائزیشن کی آڑ میں بغیر کسی نوٹس کے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرنا سمجھ سے بالاتر اور مٹھڑی و بالاناڑی اور کچھی کے زمیندار و کسانوں کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے، کیسکو حکام کے اس ناروا اقدام سے جوار، گوار،مونگ و موٹ،کپاس،چنا،مختلف قسم کی سبزیاں اور دیگر فصلوں کو پانی نہ پہنچنے کے باعث شدید نقصان کا خدشہ ہے ، جس سے علاقے کی زراعت پر منفی اثرات کے ساتھ ساتھ زمیندار اور کاشت کار طبقے کے لیے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو جائے گا، میر محمد اقبال رئیسانی نے کہا کہ ضلع کچھی خصوصاً مٹھڑی فیڈر پر اکثر لفٹ پمپس ہیں جو کہ خاص ساون کے مہینے میں چلتے ہیں ہمارے علاقے کی کاشتکاری کا دارومدار ساون کے مہینے میں ہوتا ہے اور پورے سال میں ہمارے ٹیوب ویل صرف ساون کے سیزن یعنی ڈیڑھ سے دو مہینے چلتے ہیں جوکہ لفٹ پمپ کی شکل میں ہوتے ہیں اور جب تک دریائے ناڑی میں پانی ہوتا ہے تو یہ لفٹ پمپ چلتے ہیں ورنہ ندی میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بند رہتے ہیں لیکن ہم اس کے باوجود بھی اپنے کنکشنز کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے آ رہے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کیسکو نے اچانک ہمارے ٹیوب ویلوں کا کنکشن منقطع کرکے زمیندار و کاشتکار دشمنی کا ثبوت دیا ہے،انہو نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ زرعی ضروریاتِ کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی کو تب تک جاری رکھا جائے جب تک سرکاری اور نجی ٹیوب ویلوں کو سولرائزیشن پر منتقل نہ کیا جائے اگر کیسکو نے ہمارے تجاویز پر عمل نہیں کیا تو ہمارے علاقے میں ساون کے سیزن کا کوئی فصل نہیں ہوگا جسکی وجہ سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے نقصان کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں اناج اور گھاس وغیرہ کی بھی شدید قلت ہوگا جس کا اثر انسانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی پر بھی پڑے گا، انہوں نے اس امر پر زور دیا ہے کہ حکومتی پالیسی اور معاہدے کے تحت ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال کی جائے جب تک سولر سسٹم پر بحالی ممکن نہ ہو۔ میر محمد اقبال رئیسانی نے اس امر پر بھی سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی پورے بلوچستان کا نمائندہ تنظیم ہے ہمیں ضلع کچھی کے زمینداروں کو بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چند ایک عہدیداروں سے یہ شکایت ضرور ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بلوچستان کے دوسرے زمینداروں کی پرواہ کئے بغیر اپنے ذاتی ٹیوب ویلز کے تمام پیسے ریلیز کروائے اور بلوچستان کے دوسرے زمینداروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ان کی اس مفاد پرستانہ رویے کی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں اور کسانوں کا اعتماد چند ایک عہدیداروں سے اٹھ گیا ہے جو صرف اپنے ذاتی مفادات کا سوچتے ہیں،انہوں نے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی سے بھی پر زور اپیل کیا ہے کہ مہربانی کرکے ضلع کچھی کے زمینداروں کے ساتھ جو نا انصافی ہوا ہے وہ بھی کیسکو کی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور ضلعے کے تمام منقطع کیے گئے کنکشنز کو دوبارا بحال کرنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں ،میر محمد اقبال رئیسانی نے کہا ہے کہ اگر یہ زمیندار و کسان کش منصوبہ جاری رہا تو علاقے کے کسان و زمیندار شدید احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے ضلع کچھی زمینداروں کے منقطع کیے گئے تمام کنکشنز دوبارا بحال نہ ہوں،
کیسکو نے ضلع کچھی کے ٹیوب ویلوں کا کنکشن منقطع کرکے زمیندار دشمنی کا ثبوت دیا : میر محمد اقبال رئیسانی

ٹیگز:
اقبال رئیسانی
