سوراب (ڈیلی گرین گوادر) پولیس کی فوری کاروائی،نوجوان کے قاتل کو بارہ گھنٹوں کے اندر گرفتارکرکے آلہ قتل بھی برامدکرلیاگیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز محمد نعیم ولد جمعہ خان ہارونی ساکن رودینی زیرینہ لاپتہ ہوگیا جس پر ایس پی سوراب اللہ بخش بلوچ نے ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی اور ایس ایچ او منیر احمد جتک کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش بڑو کے علاقے سے برامد کرکے اس کےالیاس ولد دین محمد محمدحسنی نامی دوست کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کردی جس نے نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاپولیس نے ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والی پسٹل بھی برامد کرلی ملزم کو پاہند سلاسل کرکے انسے مزید تفتیش شروع کردی ہے دریں اثناء ایک اور کاروائی میں سوراب پولیس گذشتہ دنوں قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل میں ہونے والے ڈکیتی میں ملوث ملزمان نعمت اللہ ولد الہی بخش اور محمد یوسف ولد فتح محمد کو گرفتار کرلیا ہےجوکہ ایک درجن کے قریب چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھے علاوہ ازیں سوراب پولیس نے قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے چھینی گئی کار گاڑی کو برامد کرکے رضوان نامی ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاواضع رہے کہ چند روز قبل بھی سوراب پولیس نے فوری کاروائی کرتےسوراب بازار کے تین دکانوں کے چوری میں ملوث ہونے کے شبے میں بازار کے چوکیدار کو گرفتار کرلیاتھا جس نے دوران تفتیش دکانوں میں ہونے والی چوری کےواردات کا اعتراف کرلیا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاتھا
سوراب ، پولیس کی کاروائی ، گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برامد،قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ٹیگز:
پولیس
