کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ جیل رولز 1978 کے تحت کسی بھی ذہنی مریض سے متعلق سنگل طبی رائے کے بجائے ڈویژن سطح پر میڈیکل بورڈ کے قیام کے لئے وفاقی وزارت قانون و انصاف نے تمام صوبوں سے تحریری رائے طلب کی ہے بلوچستان کی جانب سے اس متعلق جامع سفارشات مرتب کرکے بھیجوا دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی اور جیل قوانین سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ایسے قیدی جن سے متعلق ورثاء کا کہنا ہوتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہیں اور جرم کا ارتکاب فاتر العقل ہونے کے باعث کیا اس موقف کی تصدیق جیل رولز 1978 کے تحت جیل کا سنگل ڈاکٹر کرتا ہے عدالت عظمیٰ پاکستان نے اپنے ایک فیصلے میں اس طبی تصدیق کے اس عمل کو ایک ڈاکٹر کے بجائے ماہرین طب پر مشتمل بورڈ سے ریپلیس کرنے کی تجویز دی ہے چونکہ ان طبی جیل رولز 1978 کا اطلاق پورے ملک کے چاروں صوبوں پر ہوتا ہے لہذا وفاقی وزارت قانون و انصاف نے اس میں بہتری کے لئے صوبوں سے رائے طلب کی ہے جس پر بلوچستان کی جانب سے جامع تحریری تجاویز مرتب کرکے بھیجوا دی گئی ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ماضی کے حالات میں تبدیلی اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بعض قدیمی رولز میں ضروری ترامیم کرکے انہیں موثر بنایا جاررہا ہے۔
ماضی کے حالات میں تبدیلی اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بعض قدیمی رولز میں ضروری ترامیم کرکے انہیں موثر بنایا جاررہا ہے ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

ٹیگز:
ڈاکٹر ربابہ بلیدی
