حب (یو این اے)بلوچ کالونی حب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ عبدالجبار ولد بخش پلال اور 18 سالہ وحیدہ دختر غلام عباس شامل ہیں۔لاشوں کو حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر سیاہ کاری کا شاخسانہ ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حب، غیر ت کے نام پر مرد و خاتون قتل

