کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اشتہارات کی مد میں اخبارات کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا اور محکمہ خزانہ کو مزکورہ فنڈز کے فوری اجراء اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاکہ صوبے کی اخباری صنعت کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے فنڈز کے اجراء کے زریعہ صنعت سے وابستہ کارکنان کے مالی مسائل حل کرینگے انہوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اخبارات و جرائد کے واجبات کی ادائیگی کے لئے مجموعی طور پر درکار فنڈز کی سمری پیش کرے موجودہ حکومت اخباری صنعت کی ترقی کے لئے بھرپور معاونت فراہم کریگی اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔
میرعبدالقدوس بزنجو نے اخبارات کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

ٹیگز:
میرعبدالقدوس بزنجو
