کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں موٹرسائیکل چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قدرت اللہ جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش پر قدرت اللہ نے مزاحمت کی جس پر چوروں نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ، پشتون آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

