کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کے سید آباد میں ایک خاتون نے گھریلو رنجش پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو تنازعات سامنے آئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ ،گھریلو رنجش پر خاتون نے خودکشی کرلی

