کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسی کالونی کے قریب واقع ویکن اڈے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ پیر کے روز 30 جون کو پیش آیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت علی محمد ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق شخص کی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

