کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی :کیسکو:نے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور عزاداری کے مقامات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک 11Kv مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، لیاقت بازار ایکسپریس، ویسٹرن بائی پاس، ہزارہ ٹان، کرانی، غازی اور جبل نور فیڈرز پر یکم سے 10 محرم تک شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی۔صوبے کے دیگر علاقوں ژوب سٹی، لورالائی کینٹ، ڈیرہ مراد جمالی، روجھان جمالی، اوستہ محمد، صحبت پور، جھل مگسی، گنداخہ، بھاگ، مچ، سبی، ڈھاڈر، خضدار، ڈسٹرکٹ دکی، لورالائی کے فیڈرز پر بھی شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔کیسکو نے اس ضمن میں ایک خصوصی مرکزی کمپلینٹ سیل کو مانیٹرنگ و ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قرار دیا ہے، جو جلوس کے راستوں یا دیگر مقامات پر بجلی کی بندش کی صورت میں ہنگامی اقدامات کرے گا۔ کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے صارفین متعلقہ کمپلینٹ نمبرز یا 118 پر کال، یا 8118 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،کیسکو

