مستونگ (ویب ڈیسک)مسلح ڈاکوؤں نے مستونگ میں الحبیب بینک کو لوٹ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بینک میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا۔ ڈاکو بینک سے ایک بڑی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
مستونگ میں بڑی ڈکیتی

