پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں رمضان المبارک کا استقبال جس طرح چیزوں کی قیمتوں کو بڑھاکر کیاگیا اختتام پر بھی مافیا والے باز نہیں آئے ہرچیز دوگنے ریٹ پر بکنے لگا ٹماٹر 150 روپے فی کلو اضافہ جبکہ مرغی بھی فی کلو 150 پیاز الو اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں میں ہوشربا اضافہ سامنے ایا ہے نائیوں نے بھی ثواب سمیٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا جس کے ہاتھ میں جتنا ایا وہ روزہ داروں سے سمیٹ کرلے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں رمضان المبارک کے اختتام پر جہاں امرا اور دیگر صاحب حیثیت لوگوں نے دسترخوانیں بچھا کر اللہ تعالی کی رضا سے فیضیاب ہوئے وہیں زخیرہ اندوز اور گران فروشوں نے روزمرہ چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عام لوگوں کی مشکلات بڑھانے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا مرغی 650 روپے فی کلو بکنے لگا ٹماٹر 150 روپے فی کلو ریکارڈ اضافہ کیاگیا مچھلی 1500 روپے بکری کے گوشت کی 1400 روپے خود ساختہ ریٹ مقرر کرکے روزہ داروں سے عیدیاں سمیٹی گئیں اسی طرح پھل سبزیوں کے دام بھی عام گاہک کی قوت خرید سے باہر ہوگئے نائی بھی رمضان المبارک کے اختتامی عشرے میں گاہکوں سے عیدی سمیٹنے میں پھیچے نہیں رہے بال کٹوانے کے پانچ سو داڑی 200 سو روپے وصولیاں کی جارہی ہیں عوامی حلقوں کے مطابق رمضان الکریم جو رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے ہم سے احترام کا تقاضا کرتی ہے مگر پنجگور میں جس طرح رمضان المبارک کوزخیرہ اندوزی اور زریعہ تجارت بنا دیا گیا ہے اس سے عام لوگوں کی قوت خرید جواب دے گء ہے شہری خودساختہ قیمتوں سے پریشان ہیں
پنجگور انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام

ٹیگز:
پنجگور
