ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) کچھی لیویز تھانہ بختیارآباد قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار اطلاع پر لیویز فورس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈاکووں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاع دیگر فرار سینکڑوں مسافر لٹنے سے بچ گئے لیویز فورس کے مطابق بختیارآباد لیویز فورس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ این اے 65 پر ڈاکو مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ڈاکو اور لیویز فورس کے درمیان شدید فائرنگ میں ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاع دیگر ڈاکو فرار ہوگئے لیویز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کئی مسافر لٹنے سے بچ گئے اس موقع پر مسافروں نے لیویز زندہ بادکے نعرے بھی لگائے۔
کچھی میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ

