دکی(ڈیلی گرین گوادر) جھالار کے علاقے میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما سردار اکبر خان ناصر کے زرعی بوروں پر تعینات مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے سے محض دس منٹ قبل سردار اکبر خان ناصر جائے وقوعہ سے دکی روانہ ہوئے تھے۔واقعے کے بعد زرعی بوروں پر موجود چوکیداروں اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو تاحال جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لیویز حکام نے مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دکی میں مزدروں پر مسلح افراد کا حملہ

