گڈانی(یو این اے) گڈانی میں سمندری لہروں کی شدت میں اضافے کے باعث ساحل کے قریب آبادیاں ایک بار پھر شدید خطرے سے دوچار ہو گئی ہیں۔ جون اور جولائی کے مہینوں میں سمندری کٹا معمول بن چکا ہے جس سے ہر سال مقامی آبادی متاثر ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندر کی تند و تیز لہروں نے اس سال بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور سمندری کٹا سے قریبی گھروں اور زمینوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل پریشانی اور ذہنی دبا کا شکار ہیں کیونکہ اب تک ضلعی اور صوبائی سطح پر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔مقامی افراد نے ضلعی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندری کٹا کو روکنے اور قیمتی انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے فوری اور مثر اقدامات کریں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ حکام صرف اس وقت حرکت میں آتے ہیں جب نقصان ہو چکا ہوتا ہے، جبکہ موجودہ حالات فوری توجہ کے متقاضی ہیں تاکہ کسی بڑے المیے سے بچا جا سکے۔
گڈانی میں سمندری کٹا سے ساحلی آبادیاں خطرے میں، مکینوں کی مشکلات میں اضافہ

