اسلام آباد(یو این اے)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ بجٹ وزیرخزانہ نے نہیں آئی ایم ایف نے تیار کیا۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کی تقریروں کو نہ دکھانے پر احتجاج کرتا ہوں، ہماری فوج نیبھی قربانیاں دی ہیں، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ وزیرخزانہ نینہیں آئی ایم ایف نے تیارکیا ہے، وزیرخزانہ میں اتنی صلاحیت نہیں انہوں نیبجٹ پڑھ کرسنایا ہے۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کوجواب دیتا ہے تو ہاتھ روکے جاتے ہیں، فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پرکھلی چھوٹ دی جاتی ہے، اسی طرح ایران اگر اسرائیل کوجواب دیتا ہیتو بھی اس کیہاتھ روکیجاتیہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں کھل کر ایران،فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، اسرائیل کی مسلمانوں کیخلاف بربریت جاری ہے، پاکستان اسلامی دنیا کی طاقت ورایٹمی قوت ہے، ہمارے دوست ممالک ہم سیدور ہوتے جا رہے ہیں، تمام صورتحال میں ہمیں اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا خون پی کرصہیونی درندوں کی پیاس نہیں بجھ رہی، غزہ میں دو روز کے دوران ڈیڑھ ہزار شہید ہو چکے ہیں، او آئی سی اب بس دکھاوا ہے، سیاست دانوں کیساتھ انتقامی رویے کے بجائے انصاف پر مبنی رویہ ہونا چاہیے۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، او آئی سی ایک دکھاوا ہے، جب وہ چاہیں ہم ان کے دبا میں قانون سازی کرتے ہیں، اسے پاک انڈیا جنگ نہ کہیں، پاک مودی جنگ کہا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی اپوزیشن اور اقلیت نے بھی مودی کا ساتھ نہیں دیا، جب قوم ساتھ ہوگی تو کامیابی ملے گی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کو کھل کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
موجودہ بجٹ وزیرخزانہ نے نہیں آئی ایم ایف نے تیارکیا، مولانا فضل الرحمان

